چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان

0

جمعرات کو چین کی وزرات خزانہ کی جانب سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ٹیکس میں چھوٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔بیان کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو منافع میں  عارضی ودہولڈنگ انکم ٹیکس کی ادائیگی میں چھوٹ دی جائے گی ۔ بیان کے مطابق غیر ملکی کمپنیاں چینی معیشت کی ترقی کے لیے تیزی سے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور صنعت و ٹیکنالوجی کے اعلیٰ درجے کو فروغ دے رہی ہیں۔ نئی پالیسی طویل المیعاد بنیادوں پر غیر ملکی کمپنیوں کو ایک سازگار ماحول فراہم کرے گی ، چین میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی ہو گی اور مشترکہ تعاون کو فروغ ملے گا۔بیان کے مطابق مذکورہ پالیسی یکم جنوری دو ہزار سترہ سے لاگو تصور ہو گی جس کا مطلب یہ ہوا کہ رواں برس ادا کیا جانے والا ٹیکس کمپنیوں کو واپس کر دیا جائے  گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here