چینی کمپنی کی طرف سے بنگلہ دیش میں ریلوے کی تعمیرنو کے منصوبے پر دستخط

0

چائنا ریلوے کنسٹرکشن کے تحت برج انجنیئرنگ گروپ نے ستائیس تاریخ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کی قومی ریلوے انتظامیہ کے ساتھ ریلوے کی تعمیر نو کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کئے، جس کی مالیت ایک ارب چون کروڑ پچاس لاکھ امریکی ڈالرزہے ۔ چائنا ریلوے کنسٹرکشن کے تحت برج انجنیئرنگ گروپ کے سربراہ وو شون جیان اور بنگلہ دیش کی قومی ریلوے انتظامیہ کےسربراہ امجد نے اسی روز منعقدہ  تقریب میں شرکت کی۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی بنگلہ دیش میں واقع ہے۔ جنوب میں اکھورہ  سے شروع ہو کر  شمال میں سلہٹ  تک جائے گا ۔ ریلوے سے وابستہ یہ علاقہ وسائل سے مالامال ہے اور وہ بنگلہ دیش کے ترقی یافتہ علاقوں میں سے ایک ہے۔ منصوبے  کی کل لمبائی ایک سو چھہتر کلومیٹر ہوگی اور اندازہ ہے کہ اسکی  تعمیر  ساڑھے چار سال  میں مکمل ہو گی ۔

مبصر کے مطابق، اس منصوبے پر عمل درآمد سے نہ صرف چین کے سامان کی برآمدات اور دونوں ملکوں کے تعاون کے لئے مدد ملے گی، بلکہ بنگلہ دیش کے عوام کو روزگارکے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here