چین کے صدر شی جن پھنگ کا چینی خصوصیات کی حامل” اہم ملکی سفارتکاری” کو فروغ دینے پر زور

0

جمعرات کے روز چین کے صدر شی جن پھںگ نے بیرونی ممالک میں تعینات چینی سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران چینی خصوصیات کی حامل” اہم ملکی سفارتکاری”کو فروغ دینے پر زور دیا۔ جناب شی نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران سفارتی شعبے میں حاصل کی جانے والی کامیابیوں میں بیرون ملک تعینات چینی سفارتکاروں کی سخت محنت اور سفارتی اقدامات کو بھر پور سراہا۔ اپنے خطاب میں جناب شی نے سفارتکاروں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چینی خصوصیات کا حامل سوشلزم اب ایک نئےعہد میں داخل ہو چکا ہے لہذا چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی روح کا ادراک کرتے ہوئے عالمی صورتحال اور موجودہ دور کے تقاضوں کو صیح طور پر سمجھا جائے۔انہوں نے کہا کہ سفارتکار پارٹی، ملک اورعوام کے کامل وفادار رہیں، قومی مفادات اور قومی وقار کا مضبوطی سے تحفظ کریں ، ملک کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور مخلصانہ طور پرعوام کی خدمت کریں۔جناب شی نے سفارتکاروں پر زور دیا کہ مشترکہ مفاد کے مرکزی نقطے کے تحت ایک نئی طرز کے بین الاقوامی تعلقات کے قیام کو فروغ دیں اور بنی نوع انسان کے ایک ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے کوشش کریں۔ چینی صدر نے عالمگیر شراکت داری نیٹ ورک اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو آگے بڑھانے پر زور دیا اور کہا کہ سفارتکار عالمی انتظام و انصرام اور کثیر الجہتی امور میں فعال کردار ادا کریں۔ جناب شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی سفارتکار چین اور دیگر بیرونی ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY