چائنا ریڈیو  انٹرنیشنل اور پیپلز  ڈیلی کی جانب سے دو ہزار سترہ کی دس اہم ترین عالمی خبروں کا اجراء 

0

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور پیپلز ڈیلی کی جانب سے جمعے کے روز  دو ہزار سترہ کے حوالے سے دس اہم ترین بین الاقوامی خبریں جاری کی گئی ہیں ۔مذکورہ خبروں کی تفصیلات کچھ یوں ہیں 
ایک: چینی صدر مملکت شی جن پھنگ  کی جانب سے پیش کردہ انسانیت کے ایک ہم نصیب سماج کے قیام اور جامع مشاورت ، تعمیری شراکت داری اور  مشترکہ مفادات کے حصول کے تصور کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردوں میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ چینی فارمولے پر عالمی سطح پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ چین کی بین الاقوامی حیثیت اور اثرو رسوخ بلند ہوتا جا رہا ہے ۔ 
دو: امریکہ نے “پیرس معاہدے ” سمیت متعدد  عالمی معاہدوں سے علیحدگی کا فیصلہ کیا  ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ عالمی تناظر میں اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹ  رہا ہے جس سے عالمی صورتحال میں مزید غیر یقینی کی کیفیت پیدا ہوئی ہے ۔ 
تین: شمالی کوریا کے مسلسل جوہری اور میزائل تجربات  نیز امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں سے جزیرہ نما کوریا کی صوتحال میں مزید کشیدگی پیدا ہوئی ہے ۔ 
چار: برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء سے متعلق کٹھن مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان پہلے مرحلے کا سمجھوتہ طے پا گیا ہے ۔ یورپی یکجہتی  کے عمل کو مختلف مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں ۔ 
پانچ: چینی اور امریکی صدور کے دو طرفہ سرکاری دورے  ۔ دونوں ممالک کے درمیان خارجہ سلامتی ، جامع معیشت ، قانون کے نفاذ اور سائبر سلامتی ، سماج و ثقافت سمیت چار امور سے متعلق اعلی سطح کا مذاکراتی نظام قائم ہو گیا ہے ۔ فریقین دو طرفہ تعلقات کے مستحکم فروغ کے لئے بھر پور کوشش کر رہی ہیں  ۔
چھ: مشرقی وسطی میں کشیدگی میں اضافہ ہو ا ہے ۔ ماہ جون میں  سعودی عرب سمیت متعدد اسلامی  ممالک نے  قطر  سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا۔ چار دسمبر کو یمن کے سابق صدر صالح  خانہ جنگ کے دوران جاں بحق ہو گئَے اور پانچ دسمبر کو امریکہ نے یروشلم کو اسرائیل کا  دارالحکومت قرار دے دیا  ۔ فلسطین اسرائیل کے درمیان قیام امن کا عمل مزید مشکات کا شکار ہو گیا ۔
سات: بحیرہ جنوبی چین کی صورتحال بہتر ہو گئی ہے اور چین اور آسیان کے درمیان  بحیرہ جنوبی چین کے حوالے سے عملی ضوابط  کا ڈھانچہ طے پا گیا ہے ۔ 
آٹھ: مالیاتی بحران سے پیدا ہونے والے منفی اثرات ختم ہو رہے ہیں اور عالمی معیشت بہتر ہو  رہی ہے ۔ 
نو: چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس بیجنگ میں منعقد ہوئِی ۔ چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی تعمیر ایک نئے عہد میں داخل ہو گئی ۔ دنیا کی ترقی کے لئے چین نے اپنی بھر پور خدمات سرانجام دی ہیں ۔ 
دس: عسکری لحاظ سے داعش کا خاتمہ کر دیا گیا ہے لیکن پوری دنیا میں دہشت گردی کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY