دو  ہزار سترہ میں چین کی درآمدات و برآمدات کی مالیت چالیس کھرب سے زیادہ ہونے کی توقع ہے، چینی وزارت تجارت

0

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ اندازے کے مطابق رواں سال چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت چالیس کھرب امریکی ڈالرز  سے تجاوز کر جائے گی۔

یاد رہے کہ دو ہزار تیرہ میں چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت پہلی مرتبہ چالیس کھرب امریکی ڈالرز سے زیادہ بنی  ہے جب کہ دو ہزار پندرہ سے یہ مالیت مسلسل دو سال تک چالیس کھرب سے کم رہی ۔

گزشتہ روز جاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ رواں سال کے  پہلے گیارہ ماہ میں چین کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت سینتیس کھرب امریکی ڈالرز سے زیادہ رہی  ۔

گاؤ فنگ نے نشاندہی کی کہ اس وقت چین کی بین الاقوامی تجارت نسبتاً تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY