چین کے صدر شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں انہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےانیسویں قومی کانگریس کے دوران طے کیے جانے والے اہم اہداف پر مکمل عمل در آمد اور رہنماء حکام کی دیانت داری پر زور دیا ہے۔جناب شی نے کہا کہ صرف زبانی الفاظ کافی نہیں ہیں بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں۔انہوں نے رہنماء حکام پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض کو سمجھیں ،خامیوں اور کمزوریوں کی نشاندہی کریں اور مناسب حل تلاش کریں۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ سیاسی موقف ، سمت ، اصول اور راہ کے تعین میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی قیادت کی پیروی کی جائے ۔ انہوں نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اراکین پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے قوانین اور نظم و ضبط سے خود کو آگاہ رکھیں اور ضبط نفس اور دیانت داری کی ایک مثال قائم کریں۔جناب شی نے کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے تحقیق اور چھان بین کی بنیاد پر فیصلہ سازی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے بہترین نتائج کے حصول کی بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کا ہر رکن سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی پالیسیوں اور فیصلوں پر عمل در آمد کے لیے ٹھوس اقدامات کرئے اور عوامی مفاد میں اصلاحات اور ترقی کے اہداف کو مکمل کرئے۔