چین کی مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیرمین شو جھی لیانگ نے ستائیس تاریخ کو بیجنگ میں افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرمی سے ملاقات کی۔
جناب شو نے کہا کہ چین اور افغانستان قریبی اور دوست ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان روایتی اور گہری دوستی قائم ہے۔ طویل عرصے سے دونوں ممالک نے دوستانہ تبادلوں سے مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے نمایاں پیش رفت حاصل کی ہے۔چین افغانستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور افغانستان کی جانب سے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے تمام کوششوں، پر امن مذاکرت اور قیام امن سے تعمیر نو کے لئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔چینی فوج افغان فوج کے ساتھ مختلف شعبوں میں حقیقی تعاون کی مضبوطی پر تیار ہے، تاکہ دونوں افواج کے تعلقات کو مستقل آگے بڑھایا جا سکے۔
جناب بہرمی نے کہا کہ افغانستان ایک چین کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے اور چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور سیکورٹی کے حوالے سے تعاون کو وسعت دینے کی توقع کرتا ہے، تاکہ دونوں افواج کے تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے۔