چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے دوسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد اگلے سال جنوری میں ہوگا، آئینی ترمیم اجلاس کا اہم ایجنڈا ہوگا

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس ستائیس تاریخ کو منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے سال جنوری میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا دوسرا کل رکنی جلاس بیجنگ میں منعقد ہوگا ۔ اجلاس کے اہم ایجنڈے میں چین کے ایک دستوری حصے میں ترمیم کی تجویز پر بحث کرنا شامل ہے۔اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےانضباطی معائنہ کمیشن کی ورکنگ رپورٹ سنائی گئی اور دو ہزار اٹھارہ میں انسداد بدعنوانی اور چینی کمیونسٹ پارٹی میں نظم وضبط پر زور دینے کے لیے خاص انتظام کیا گیا ہے۔

اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ نئے عہد میں چینی کمیونسٹ پارٹی نظم و نسق کو مزید اہمیت دے گی اور بدعنوانی کے خلاف جنگ کو فتح تک جاری رکھا جائے گا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مذکورہ اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں اگلے سال گیارہ سے تیرہ جنوری تک انیسویں مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے دوسرے کل رکنی اجلاس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here