چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اپنے پاکستانی ہم منصب خواجہ آصف سے ملاقات

0

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چھبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد  ہونے والے چین۔ افغانستان۔ پاکستان وزرائے خارجہ کے پہلے سہ فریقی مذاکرات میں شریک پاکستانی وزیر خارجہ خواجہ آصف سے ملاقات کی۔
جناب وانگ نے زور دیا کہ چین  اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کے حوالے سے پاکستان کو ہمیشہ ترجیحی حیثیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے باہمی سیاسی اعتماد سازی، مشترکہ مفادات، مشترکہ سیکورٹی اورعوامی روابط کے فروغ جیسے چار شعبوں کی مضبوطی کے لیے پر امید ہے تاکہ چین پاک چار موسموں کی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ  دیا جا سکے۔چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ حالیہ عرصے میں چین پاک اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی سے دونوں ممالک کی جانب سے خطے میں باہمی مواصلات و روابط کے فروغ کی کوششوں اور مشترکہ ترقی کی نیک تمناوں کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ملکوں اور خطے کے دیگر ممالک کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔جناب وانگ نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی باہمی حمایت سے یہ کوشش کرے گا کہ خطے کے دیگر ممالک بھی  چین پاک اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا سکیں اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کے عالمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ 
جناب خواجہ آصف نے کہا کہ چین پاکستان کا چار موسموں کا تزویراتی شراکت دار اور سب سے زیادہ قابل اعتماد دوست ہے۔ پاکستان چین کے ساتھ قریبی رابطے اور تعاون سے دونوں ممالک کے سربراہوں کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔جناب خواجہ آصف نے مزید کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لئے مزید کوشش کی جائے گی تاکہ یہ منصوبہ دی بیلٹ اینڈ روڈ میں مثالی کردار ادا کر سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY