چین کے  چھیاسی ممالک سمیت  کئی عالمی تظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ایک سو دستاویزات پر دستخط

0

چین کی ترقی  و اصلاحات کے قومی کمیشن کے سربراہ حہ لی فونگ نے بائیس تاریخ کو بتایا  کہ چین نے چھیاسی ممالک یا بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تعاون کی ایک سو دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ چائنا ریلوے ایکسپریس کی کل  تقریباً سات ہزار ٹرینزکی سروس ہو چکی ہے۔

حہ لی فونگ نے اسی دن ملک کی ترقی اور اصلاحات کے ورکنگ اجلاس کے دوران کہا کہ دو ہزار سترہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اہم شعبوں اور اہم ممالک کے ساتھ  پیداواری صلاحیت، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل شاہراہ ریشم کا تعاون گہرائی تک جاری ہے۔ سی پیک کی تعمیر کو مثبت طور پر فروغ دیا جا رہا ہے اور ممباسا- نیروبی ریلوے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ ہنگری-سربیا ریلوے کا ایک حصہ، متحدہ عرب امارات کی خلیفہ بندرگاہ کی تعمیر شروع ہوئی۔ ہیمبوٹوٹا بندرگاہ  کے اوپریشن کو باقاعدہ چین کے حوالے کیا گیا ہے ۔  

حہ لی فونگ نے کہا کہ دو ہزار اٹھارہ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے عالمی تعاون فورم میں تعاون کی دستاویزات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ باہمی روابط، پیداواری صلاحیت، ڈیجٹل معیشت کے تعاون کو مثبت طور پر آگے بڑھایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here