چین کے ملکی سطح پر تیار کردہ دو عنصری ہوائی جہاز کی پہلی کامیاب پرواز

0

چین کے ملکی سطح پر تیار کردہ سب سے بڑے دو عنصری ہوائی جہاز اے جی 600 نے اتوار کے روز اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کی۔ اطلاعات کے مطابق دو عنصری ہوائی جہاز اے- جی 600 جسے کنلونگ کا کوڈ نام دیا گیا ہے نے اتوار کے روز چین کے جنوبی صوبے گوانگدونگ کے شہر زوہائی کے جنوان سول ایوی ایشن ائیر پورٹ سے اڑان بھری۔ ریاستی ادارے ایوی ایشین انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا نے اسے تیار کیا ہے ۔ادارے کے مطابق اس جہاز کی نوز سے ٹیل تک لمبائی انتالیس اعشاریہ چھ میٹر اور پروں کا پھیلاو اڑتیس اعشاریہ آٹھ میٹر ہے، یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں سب سے بڑا دو عنصری ہوائی جہاز ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے 24 تاریخ کو اے-جی 600 کی کامیاب پرواز پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here