چین کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری پر زور

0

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور ان کے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی کے درمیان پیر کے روز بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ ربانی چین۔افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ تشریف لائے ہیں۔ افغانستان کو  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا ایک اہم شرکت دار قرار دیتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعاون کو وسعت دیتے ہوئے فریقین کی ترقیاتی حکمت عملی کو ہم آہنگ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین توقع کرتا ہے کہ افغانستان میں افغان عوام کی زیر قیادت وسیع اور اشتراکی سیاسی مصالحتی عمل فروغ پا سکے گا۔ جناب وانگ نے کہا کہ چین۔افغانستان اور پاکستان کے وزراء خارجہ کے اجلاس کا مقصد افغانستان اور پاکستان کے درمیان ایک مواصلاتی پلیٹ فارم کا قیام اور سہ فریقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے افغانستان اور پاکستان پر زور دیا کہ اعتماد سازی ، ہم آہنگی کو فروغ دیں اور دو طرفہ تعلقات میں بہتری لائیں۔ افغان وزیر خارجہ نے چین کو افغانستان کا ایک دائمی اور قابل اعتماد شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں فعال شمولیت کے لیے تیار ہے اور چین کے ساتھ رابطہ سازی، بنیادی تنصیبات اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here