تیئیس دسمبر کو چین نے صوبہ گانسو کے جیو چھوانگ لانچنگ سینٹر میں لانگ مارچ ٹو۔ڈی راکٹ کے ذریعے زمین کا مشاہدہ کرنے والے ایک سیارے کو مقررہ مدار تک کامیابی سے پہنچایا۔
معلوم ہوا ہے کہ یہ سیارہ زمینی وسائل کی ریموٹ سینسنگ تحقیقات کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
موجودہ مشن لانگ مارچ سلسلہ کے راکٹس کا دو سو انسٹھواں مشن تھا۔