چین معیشت میں مکمل کھلے پن کی حامل ایک نئی ساخت کے قیام کے لئے کوشاں 

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا سالانہ اقتصادی ورکنگ اجلاس حال میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں چینی معیشت کے حوالے سے مکمل کھلے پن کی حامل ایک نئی ساخت کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ تجارت کے توازن ، برآمدی  مصنوعات کے معیار  اور اس کی اضافی قدر، درآمدات میں اضافے، متعدد درآمدی مصنوعات کے محصولات میں کمی کے لئے مزید کوشش کی جائے گی ۔ چین کی وزارت تجارت کے تحت بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی تعاون انسٹی ٹیوٹ کے محقق حو جیئن گو کے خیال میں یہی چینی تجارتی پالیسی کی بنیاد ہے  ۔ 
یاد رہے کہ رواں سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران چین میں بیرونی سرمائے کے استعمال کی مجموعی مالیت  آٹھ  کھرب تین ارب باسٹھ کروڑ چینی یوان رہی ہے ۔ جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ آٹھ فیصد زیادہ رہی ہے جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ چین میں مکمل کھلے پن کی حامل ایک نئی ساخت کے قیام کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔ دوسری جانب آزاد تجارتی زونز کے قیام اور مالیاتی منڈی سمیت  چینی منڈیوں میں بیرونی سرمائَے تک رسائِی کے حوالے سے نرم پالیسیوں کی بدولت چین کا دروازہ دوسرے ممالک کے لئے  مزید کھولا گیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here