چین دو ہزار پچاس تک طاقتور اقتصادی و تجارتی ملک بن جائے گا

0

چین کے وزیرتجارت زونگ شان نے پچیس تاریخ کو تجارت کے حوالے سے قومی ورکنگ اجلاس میں کہا کہ چین دو ہزار پچاس تک جامع طور پر طاقتور اقتصادی و تجارتی ملک بنے گا۔
وزارت تجارت کے اعداد وشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین اندرونی صرف، بیرونی تجارت، دوطرفہ سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست ہے ۔ چین ابتدائی طور پر معیشت و تجارت کے حوالے سے ایک بڑا ملک بن چکا ہے۔
زونگ شان نے کہا کہ نئے عہد میں تجارتی اصلاحات و ترقی کا ہدف طاقتور اقتصادی وتجارتی ملک بننا ہے۔ اس لیے تین مرحلے کا شیڈول بنایا گیا ہے یعنی دو ہزار بیس سے پہلے بڑے اقتصادی و تجارتی ملک کی حیثیت کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، دو ہزار پینتیس سے پہلے بنیادی طور پر طاقتور اقتصادی و تجارتی ملک بنے گا جب کہ دو ہزار پچاس تک مکمل طور پر طاقتور اقتصادی و تجارتی ملک بنے گا۔
زونگ شان نے کہا کہ آنے والے پانچ برسوں میں تجارتی اصلاحات و ترقی کو مسلسل جاری رکھا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here