چین کے بین الاقوامی اقتصادی تبادلوں کے مرکز اور سنہوا نیوز ایجنسی کے اعلی معیار کے قومی تھنک ٹنک نے تیئیس تاریخ کو ایک رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوا ہے کہ دو ہزار سترہ میں عالمی معیشت کی بہتری کا رجحان مضبوط رہا ہے ۔ عالمی تجارت، سرمایہ، مالیات، مینوفیکچرنگ میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی معیشت کے بلندی کی طرف جانے کی توقع ہے۔
یہ رپورٹ اسی دن دو ہزار سترہ -اٹھارہ کے لیے چین کے سالانہ اقتصادی اجلاس کے حوالے سے جاری کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار سترہ میں عالمی معیشت مستحکم طور پر بہتر ہو رہی ہے۔ تجارت، سرمایہ، مالیات، بلک کموڈٹی، خدمات کی تجارت، اصلی معیشت، یا دنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں کی معیشت میں چھ برسوں میں نمایاں طور پر بہتری نظر آ رہی ہے۔تاہم پوری دنیا میں اضافی پیداواری صلاحیت اور بے روزگاری سے نمٹنے کے لیے کئی سال درکار ہونگے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئ کہ دو ہزار اٹھارہ میں عالمی معیشت میں بہتری کا رجحان جاری رہے گا۔ تاہم تجارت تحفظ پسندی سمیت غیریقینی عوامل بدستور موجود ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں عالمی معیشت کی بحالی اور غیریقینی، چینی معیشت کے لیے چیلنج اور مواقع دونوں لائے گی۔ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کو فروغ دیتا رہے گا اور کھلے پن پر مبنی عالمی اقتصادی نظام کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی ساتھیوں کے ساتھ مل کر کوشش جاری رہے گا۔