اقوام متحدہ میں چین کے وفد کے قائم مقام مندوب وو ہائی تھاو نے بائیس تاریخ کو شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے سلامتی کونسل کی نئی قرارداد کی منظوری دینے کے بعد پرزور الفاظ میں کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلےکو پرامن طریقے سے حل کرنا پڑے گا۔
وو ہائی تھاو نے کہا کہ نئی قراردار کی منظوری سے بین الاقوامی جوہری نظام کے تحفظ کے لئے عالمی برادری کے یکساں موقف کا اظہار کیا گیا ہے۔ چین شمالی کوریا پر زور دیتا ہے کہ وہ عالمی برادری کے مطالبے کو درست طور پر سمجھے ، سلامتی کونسل کی قرار دار پر عمل درآمد کرے اور جوہری تجربات ختم کرے۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اطراف کو فوری طور پر یہ تمام کارروائیاں ختم کرنا چاہئیے، جو جزیرہ نما کوریا کے امن و استحکام کو نقصان پہنچائیں گی ۔ تاکہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال جلدازجلد مستحکم ہوسکے۔