پاکستانی سماج کے تمام طبقات پاک چین تعلقات کے فروغ کے خواہشمند ہیں: صدر ممنون حسین

0

اکیس تاریخ کو پاکستان میں تعینات چین کے سفیر یاؤ جنگ نے پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پاکستان کے صدر ممنون حسین نے طویل عرصے سے پاکستان کی ترقی کے لئے چین کی جانب سے امداد کا شکریہ ادا کیا اور پاک چین دوستی پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سماج کے مختلف شعبے دونوں ملکوں کے تعلقات کو گہرائی تک لانے کے حامی ہیں اور دی بیلٹ اینڈروڈ کی تعمی میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔ صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ اس وقت پاک-چین چاروں موسموں کے  تعزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کے تعلقات کو فروغ پا رہے ہیں اور پاک چین تعلقات کی ترقی کو اہم مواقع درپیش ہیں۔ پاکستان چین کے ساتھ مل کر پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کو مثبت طور پر آگے بڑھانا اور تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور خطے میں امن و ترقی کے لئے مثبت خدمات سرانجام دینا چاہتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here