عالمی سطح پرعدم جوہری پھیلاو کے حوالے سے چین کے عالمگیر کردار میں اضافہ ہو رہا ہے: جوہری تجربات کی روک تھام کی تنظیم

0

عالمی سطح پر جوہری تجربات کی روک تھام کی تنظیم سی ٹی بی ٹی او کے معاہدہ تیاری کمیشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری جنرل لاسینا زربو نے حال ہی میں چین کی نیوز ایجنسی سنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئَے کہا کہ چین کی جانب سے جوہری سرگرمیوں کے نگراں اسٹیشنز کے قیام سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ چین عالمی سطح پر عدم جوہری پھیلاو کے لیے کس قدر پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسٹیشنز کا قیام جوہری تجربات کی روک تھام کے جامع معاہدے سی ٹی بی ٹی کے تحت عالمگیر نظام کا حصہ ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں جوہری تجربات کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ زربو نے کہا کہ چین اس حوالے سے مزید نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے دسمبر دو ہزار سولہ میں جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے سی ٹی بی ٹی او  سے توثیق شدہ پہلے اسٹیشن کے قیام کو ایک عظیم سنگ میل قرار دیا جبکہ تاحال چین میں پانچ ایسے اسٹیشنز قائم ہو چکے ہیں ۔ زربو نے کہا کہ چین ایک ترقی پزیر ملک ہے اور  چین کی جانب سے اقوام متحدہ کے تحت متعلقہ معاملات میں نمایاں شمولیت دوسرے ترقی پزیر ممالک کے لئے ایک واضح مثال ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY