چین کا عالمی صورتحال کے تناظر میں امریکی سلامتی حکمت عملی میں بہتری پر زور

0

 امریکہ میں چین کے سفیر چھوئے تھئین کھائی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کی جانے والی قومی سلامتی حکمت عملی کے دو روز بعد بدھ کو سی این این کو اس حوالے سے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین عالمی سطح پر غلبے کا خواہاں نہیں ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ کسی بھی حکمت عملی میں حقیقی طور پر ایک عالمگیر دوراندیشی کی جھلک نظر آنی چاہیے، آگے بڑھنے کا وژن ہونا چاہیے اور تعمیری اور سود مندنقطہ نظر ہونا چاہیے۔ چھوئے نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی حکمت عملی کو ان تمام شعبہ جات میں بہتر کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کا موقف ہے کہ آج دنیا کے تمام ممالک کو جہاں مختلف مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے وہاں مشترکہ مفادات بھی فروغ پا رہے ہیں۔ جناب چھوئے نے کہا کہ چین اور امریکہ کے لیے ضروری ہے کہ مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وسیع عالمگیر شراکت داری کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ چین۔امریکہ تجارتی تعلقات کا ایک دوسرے پر انحصار ہے ، فریقین کے درمیان مربوط تجارتی تعلقات فروغ پا رہے ہیں جس سے دونوں ملکوں کی معیشتیں اور عوام مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین دیگر دنیا کے لیے اپنا دروازہ کھلا رکھے گا اور چین کی ایک وسیع اور فروغ پاتی ہوئی منڈی امریکی کاروباری اداروں کے لیے بے شمار مواقع فراہم کر رہی ہے۔چینی سفیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے مشترکہ مفادات اور باہمی ضروریات پر توجہ مرکوز کی جائے اور مثبت ، سودمند اور تعمیری نقطہ نظر اپناتے ہوئے چند ممکنہ اختلافات کو حل کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here