چین کا امریکہ پر چینی عسکری ترقی کے حوالے سے حقیقی اور معقول رویہ اپنانے پر زور

0

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان رین گو چھیانگ نے بدھ کے روز ایک بیان میں امریکہ پر زور دیا کہ چین کی عسکری ترقی کے حوالے سے حقیقی اور معقول رویہ اپنایا جائے۔امریکہ کی جانب سے حال ہی میں جاری کی جانے والی قومی سلامتی حکمت عملی کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ مذکورہ دستاویز میں حقائق کے برعکس چین کے قومی دفاع کے حوالے سے جدت کے اقدامات پر ایک سنسنی پیدا کی گئی ہے اور چین کی عسکری ترقی کے عزم پر شک کا اظہار کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس امید کا اظہار کرتا ہے کہ امریکہ اپنی سرد جنگ کی ذہنیت  ترک کرئے گا اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مذاکرات ، تعاون اور مثبت تبادلہ خیال کے لیے چین کے ساتھ کام کرے گا۔ انہوں نے عالمی و علاقائی سطح پر امن ، استحکام ، خوشحالی اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان مستحکم تعلقات کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ ترجمان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین عالمی امن کے تحفظ ، عالمگیر ترقی کے عمل میں شرکت ، بین الاقوامی نظام  اور پر امن ترقی کی راہ  برقرار رکھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here