چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان  پہلے مذاکرات بیجنگ میں منعقد ہوں گے 

0

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگ نے جمعرات کے روز  بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ چین، پاکستان اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان پہلے مذاکرات چھبیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کےایک ہمسایہ دوست ملک کی حیثیت سے چین ہمیشہ اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات خوشگوار رہیں اور مشترکہ ترقی کے لیے کوشش کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال جون میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای کے دورہ پاکستان اور افغانستان کے دوران تینوں فریقوں نےوزرائے خارجہ کی سطح کے ایک سہ فریقی مذاکراتی نظام کے قیام پر اتفاق کیا تھا ۔ ترجمان نے کہا کہ مذاکرات کے دوران باہمی سیاسی اعتماد اور مفاہمت ، ترقیاتی تعاون اور روابط  نیز سلامتی تعاون اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی جیسے  تین اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ چین پر امید ہے کہ مذکورہ  مذاکرات کے ذریعے باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا ، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے اور خطے میں امن ، استحکام اور ترقی کے لئے تینوں فریق مشترکہ اقدامات کر سکیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here