نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل  اقتصادی نظریات کا اعلان

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا سالانہ اقتصادی اجلاس اٹھارہ سے بیس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پہلی دفعہ نئے عہد میں چین کی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے اقتصادی نظریات کا تصور  پیش کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا  کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت نے ملک کی اقتصادی ترقی کے تجربات کا جائزہ لیتے ہوئے نئے عہد میں چین کی خصوصیات کے حامل شی جن پھنگ کے اقتصادی نظریات  کو تخلیق کیا ہے ۔  اقتصادی نظریات کے سات اہم پہلو ہیں یعنی ملک کے معاشی امور میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی کی ضمانت دی جائے، عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دی جائے، نئے عہد میں ملک کی اقتصادی ترقی کی نئی صورتحال کو صحیح طور پر سمجھا جائے، حکومت کے علاوہ منڈی کے کردار کو اچھی طرح بروئے کار لایا جائے ، سپلائی سائیڈ  کی اصلاحات کو  مزید آگے بڑھایا جائے، اقتصادی ترقی کی نئی حکمت عملی  کے مطابق  ملک کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کو گہرائی تک پہنچایا جائے اور  طے شدہ حکمت عملی پر صحیح انداز میں عمل درآمد کیا جائے ۔
اجلاس میں  کہا گیا کہ نئے عہد میں چین کی خصوصیات کے  حامل شی جن پھنگ کے اقتصادی نظریات گزشتہ پانچ برسوں میں ملک کی اقتصادی ترقی کے تجربات کا نچوڑ ہیں اورچین کے مخصوص علم معیشت کا نیا ثمر ہیں ۔ یہ ملک و قوم اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے لئے قیمتی اثاثہ ہے جس پر پوری طرح عمل پیرا ہونا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here