چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کا دورہ نیپال

0

اٹھارہ سے بیس دسمبر تک   چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے نیپال کا دورہ کیا۔وفد کے سربراہ  چین کی اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے سربراہ وانگ وی گوانگ  تھے۔  وفد نے نیپالی حکومت کے وزیراعظم اور نیپالی نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شیر بہادر ڈوبا  سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر شیر بہادر ڈوبا نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس سے حاصل کردہ نتائج  پر  مبارک باد دی  اور دونوں ملکوں اور دونوں جماعتوں کے تعلقات کو گہرائی تک لانے کی توقع بھی ظاہر کی۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کے سربراہ وانگ وی گوانگ نے نیپال میں اہم جماعتوں کے رہنماوں سے بھی ملاقات کی اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی اہمیت، اغراض و مقاصد کو بیان کرنے کے لئے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔نیپال میں مختلف شعبوں کے نمائندوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی بین الاقوامی اہمیت کو بہت سراہا۔انہوں نے اس  یقین کا اظہار کیا کہ شی جن پھنگ کے پیش کردہ نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے تصور کی روشنی اور  چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چینی عوام نئی کامیابیاں حاصل کرسکیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY