تبت میں  حیاتیاتی تحفظ کے تصور کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ غربت کے خاتمے کے اقدامات

0

چین کا  تبت خود اختیار علاقہ  مغربی چین میں حیاتیاتی ماحول کی حفاظت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور تبت کے بہت سے علاقے غربت کا شکار بھی ہیں۔گزشتہ کئی برسوں سے  تبت خود اختیار علاقے کی انتظامیہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی حیاتیاتی ماحول کی حفاظت کے حوالے سے اہم  ہدایات پر عمل پیرا ہے اور حیاتیاتی ماحول کے تحفظ  کے حوالے سے  سلسلہ وار پروگراموں  پر عملدرآمد کر رہی ہے۔اس کے  علاوہ  تبت خود اختیار علاقے کی انتظامیہ  حیاتیاتی ماحول کی حفاظت کے ساتھ  ساتھ معاشی و سماجی ترقی کی بھر پور کوشش بھی  کر رہی ہے۔  تبت خود اختیار علاقے کی انتظامیہ  غربت کے خاتمے اور  غریب افراد کی  آمدنی میں اضافے کے لیے بھی  مدد کرتی رہتی ہے۔
تبت خود اختیار علاقے میں حیاتیاتی ماحول کی حفاظت اور تعمیر کے حوالے سے منصوبہ بندی کو جزئیات کے ساتھ اپنایا گیا ۔ زمینی وسائل کی ترقی سے ماحول پر مرتب ہونے والے اثرات کا ہر طرح سے جائزہ لیا گیا،  اہم پروگراموں پر  عمل درآمد کے دوران ماحول کی سخت نگرانی کی گئی ،معدنی وسائل کی ترقی کی اجازت دینے کے لئے سخت معیار بنایا گیا اور تحفظ ماحول کے حوالے سے  مقامی آبادی کی رائے کو ترجیح دی گئی۔علاوازیں پورے تبت میں پودے لگانے کا پروگرام اپنایا جارہا ہے۔اس وقت تبت میں جنگل کا  کل رقبہ ایک کروڑ اناسی لاکھ اسی ہزار ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے ۔یہ دو ہزار گیارہ کے مقابلے میں ایک لاکھ چالیس ہزار ہیکٹر  زیادہ ہے۔جنگل  میں موجود لکڑیوں کی تعداد کا حجم  دو ارب اٹھارہ کروڑ تیس لاکھ کیوبک میٹر تک پہنچ چکا ہے ۔یہ  پہلے سے موجود حجم کے مقابلے میں  دو کروڑ چار لاکھ ستر ہزار کیوبک میٹر زیادہ ہے 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here