چین میں کاربن کے  اخراج  کے تجارتی نظام کا آغاز

0

چین میں کاربن  کے اخراج کا  تجارتی نظام  انیس تاریخ کو باضابطہ طور پر نافذالعمل ہوا ۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ چین یورپی یونین  سے بڑھ کر دنیا میں کاربن تجارت کی سب سے بڑی منڈی بن گیا ہے۔ چین کی ترقی و اصلاحات کی قومی کمیٹی کے نائب سربراہ جانگ یون  نے بتایا کہ اس وقت چین میں کاربن  کے اخراج  کے تجارتی نظام میں شامل ایک ہزار سات سو صنعتی اداروں میں سے  بیشتر بجلی کی پیداوار سے منسلک ہیں۔  مستقبل میں زیادہ صنعتی اداروں کی اس میں شمولیت کے لیے  تجارتی نظام کے دائرے کو زیادہ  توسیع دی جائیگی۔
معلوم ہوا ہے کہ  کاربن  کے اخراج  کی تجارتی منڈی کے قیام سے ماحول دوست صنعتی اداروں  کو زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں جبکہ زیادہ آلودگی پیدا کرنے والے اداروں کوزیادہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔  چار سال پہلے چینی حکومت نے سات علاقوں میں آزمائشی طورپر کاربن  کے اخراج کے تجارتی نظام کو لا گو  کیا۔  اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے اور  گزشتہ چار برسوں میں ان علاقوں میں کاربن کے اخراج کی  کل تجارتی مقدار بیس کروڑ ٹن  بنی  جس کی  تجارتی مالیت چار ارب ساٹھ  کروڑ یوان تک جا پہنچی ۔ مذکورہ علاقوں میں کاربن کے اخراجات  میں نمایاں  کمی سامنے آئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY