چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے حال ہی میں ماحول کو نقصان پہنچانے کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کے نظام کا اصلاحاتی پروگرام جاری کیا۔ اس پروگرام کے مطابق یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ سے چین میں ماحول کو نقصان پہنچانے کی صورت میں معاوضے کی ادا ئیگی کا نظام آزمائشی طور پر نافذالعمل ہوگا۔ آنے والے برسوں میں اس نظام کو مسلسل فروغ دیا جائیگا اور توقع ہے کہ دو ہزار بیس تک چین میں ماحول کو نقصان پہنچانے کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کا جامع نظام قائم ہوگا۔
یاد رہے کہ دو ہزار پندرہ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے ماحولیاتی نقصان کی صورت میں معاوضے کی ادائیگی کا آزمائشی نظام جاری کیا اور جی لین سمیت چین کے سات صوبوں اور شہروں میں اس پر عملدرآمد کیا گیا۔اس کے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے۔ حال ہی میں جاری کئے گئے مذکورہ پروگرام میں ماحولیاتی نقصان کی صورت میں معاوضے کا دائرہ، ذمہ داری اور معاوضے کی ادائیگی کے ٹھوس طریقہ کار سمیت دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پروگرام میں ماحولیاتی نقصان کے جائزہ نظام متعلقہ تیکنیکس اور مالیاتی امور کے بارے میں بھی ٹھوس دفعات طے کی گئی ہیں۔