چین اور امریکہ کے درمیان تعاون فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہے جبکہ محاز آرائی سود مند نہیں ہے، امریکہ میں چینی سفارت خانے کے ترجمان 

0

امریکہ میں چین کے سفارت خانے کے ترجمان نے پیر  کے روز کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے اُسی روز جاری قومی سلامتی حکمت عملی میں امریکہ کی جانب سے چین کو ایک حریف قرار دینا اس سے قبل اُس امریکی موقف کا متضاد ہے جس میں چین کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کا دعویٰ کیا گیا تھا جبکہ امریکی موقف دونوں ممالک کے درمیان عالمی و علاقائی امور میں تعاون کی کوششوں اور چین۔امریکہ تعلقات کی باہمی مربوط فطرت کے خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ فریقین کے درمیان تعاون مشترکہ مفاد میں ہے جبکہ محاز آرائی سود مند نہیں ہے۔    
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے لیے بہتر ہے کہ خود کو چین کی ترقی کا عادی بناتے ہوئے چین کی ترقی  کو قبول کرے۔ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ ماضی کےفرسودہ خیالات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چین کے ساتھ  آگے بڑھے گا اور اختلافات کو پس پشت ڈال کر سب کے لیے ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقصد کے حصول کی خاطر  چین کے ساتھ کام کرئے گا۔  
ترجمان نے کہاکہ چین اور امریکہ کے درمیان تعاون  مشترکہ مفاد  میں ہے جبکہ محاز آرائی سود مند نہیں ہے ۔ یہ ایک حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا ہے ۔ چین چاہتا ہے کہ باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ سمیت دنیا کے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کیے جائیں اور بنی نوع انسان کی مشترکہ خوشحالی اور ترقی  کے لئے جدوجہد  کی جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here