عالمی بنک نے اپنے تخمینوں میں رواں برس چین کی معاشی ترقی کی شرح کو  چھ  اعشاریہ سات فیصد سے چھ  اعشاریہ آٹھ  فیصد تک بڑھا دیا 

0

عالمی بنک کی جانب سے منگل کے روز  چین کی معیشت کے حوالے سےجاری ایک رپورٹ میں عالمی ادارے نے اپنے تخمینوں میں رواں برس چین کی معاشی ترقی کی شرح کو  چھ  اعشاریہ سات فیصد سے چھ  اعشاریہ آٹھ  فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ اکتوبر میں بنک کی جانب سے اپنے تخمینے میں چین کی معاشی ترقی کی شرح کو چھ  اعشاریہ سات فیصد رکھا گیا تھا۔   
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت بحالی ہو رہی ہے اور اس صورتحال میں چین کی برآمدات سے چینی معاشی ترقی میں مدد ملی ہے ۔ صنعتی اداروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور روز گار کے مواقع بڑھ  گئَے  ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی کرنسی آر ایم بی کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY