چین امریکی ٹریژری سیکیورٹیز رکھنے والا سب سے بڑا ملک ہے

0

امریکہ کے ٹریژری شعبے کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین امریکی ٹریژری سیکیورٹیز رکھنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اکتوبر میں چین کے پاس امریکی ٹریژریز میں   8.4ارب امریکی ڈالر اضافہ ہوا ہے جبکہ ستمبر میں 19.7 ارب امریکی ڈالر کمی آئی تھی۔ اکتوبر کے آخر تک چین کے پاس امریکی ٹریژری سیکیورٹیز  کی مجموعی مالیت 1.1892 ٹریلین امریکی ڈالرز رہی۔ جاپان 1.0939 ٹریلین امریکی ڈالرز کے ساتھ امریکی ٹریژری سیکیورٹیز رکھنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔چین کی فارن ایکسچینج انتظامیہ کے مطابق چین کے فارکس ریزروز میں سال کے دسویں ماہ  میں بھی اضافے کا تسلسل برقرار رہا ہے اور نومبر کے آخر تک مجموعی مالیت 3.1193 ٹریلین امریکی ڈالرز رہی ہے۔یاد رہے کہ چین کی اقتصادی شرح نمو رواں برس کی تینوں سہ ماہیوں میں 6.9 فیصد رہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے 6.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here