جمعہ کے روز بیجنگ 2022 اولمپک اور پیرا اولمپک سرمائی کھیلوں کے حوالے سے سرکاری علامات کی تقریب رونمائی کا انعقاد بیجنگ میں کیا گیا۔ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک کھیلوں کو سرمائی خواب اور پیرا اولمپک سرمائی کھیلوں کو پرواز کا نام دیا گیا ہے۔چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گاولی، عالمی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر یو زائے چھنگ اور کھلاڑیوں کے نمائندے سرمائی خواب کے عنوان سے منعقد ہونے والی بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک کھیلوں کی سرکاری علامت کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے۔چین کی نائب وزیر اعظم لیو یِئن دونگ نے پیرا اولمپک سرمائی کھیلوں کی سرکاری علامت کی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔تقریب کے دوران عالمی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک کا ویڈیو پیغام بھی پیش کیا گیا ۔ بیجنگ 2022 سرمائی اولمپک کھیلوں کی انتظامی کمیٹی کے صدر کائے چھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولمپک کھیلوں کی سرکاری علامات میں چینی ثقافت ،جدید عالمی طرز اور سرمائی کھیلوں کے انداز کویکجا کیا گیا ہے۔ تقریب کے دوران مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا جس سے اس بات کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی کہ چین اولمپک کی اصل روح کو آگے بڑھانے کے لیے کس قدر پر اعتماد ہے۔