برطانوی حکومت نے ایشئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت برطانیہ بنک کے
منصوبہ جات سے متعلق خصوصی فنڈ کے لیے پچاس ملین امریکی ڈالرز فراہم کرئے گا۔بنک کے صدر چن لی چھون اور برطانیہ کے مالیاتی امور کے چانسلر فلپ ہیمنڈ نے بیجنگ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر جناب چن کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے اضافی وسائل کی فراہمی سے بنک کے کم آمدنی والے رکن ممالک میں منصوبہ جات کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اقدام سے ایسے منصوبہ جات کے حوالے سے پیش رفت ہو سکے گی جو مالیاتی اعتبار سے قابل اعتبار ہوں ، ماحولیات کے حوالے سے پائیدار ہوں اور جنہیں مقامی معاشروں میں سراہا جائے۔ جناب فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ برطانیہ بنیادی تنصیبات کے حوالے سے پائے جانے والے خلا کو کم کرنے میں ایشئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے کردار کی بھر پور حمایت کرتا ہے۔