چین آسیان ممالک اور اپنے گوانگ شی زوانگ خود اختیار علاقے میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبوں کے لیے پچاس ارب یوان کے فنڈز کا قیام عمل میں لائے گا

0

چین آسیان ممالک اور اپنے گوانگ شی زوانگ خود اختیار علاقے میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو منصوبوں کے لیے پچاس ارب یوان مالیت کے فنڈز کا قیام عمل میں لائے گا۔ چائنا ترقیاتی بنک اور گوانگ شی سرمایہ کاری گروپ مشترکہ طور پر فنڈز کا قیام عمل میں لائیں گے۔ چائنا ترقیاتی بنک کے مطابق مذکورہ فنڈزدی بیلٹ اینڈ روڈ پر واقع ممالک میں بنیادی تنصیبات اور صنعتی منصوبوں کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ گوانگ شی  ایک اہم سرحدی علاقہ ہے جو چین کو آسیان ممالک سے ملاتا ہے جبکہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی تعمیر میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔چائنا من شینگ بنک کی چیئرپرسن ہونگ چھی کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں بیلٹ اینڈ روڈ پر بنیادی تنصیبات کے لیے مالیات کی طلب دس ٹریلین امریکی ڈالرز تک جا پہنچے گی۔ چین کے کمرشل اور پالیسی بنکس ان مواقعوں کو دیکھتے ہوئے بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق سرمایہ کاری میں تیزی لا رہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY