پہلی چین۔افریقہ صنعتی صلاحیت تعاون ایکسپو نیروبی میں اختتام پزیر

0

پہلی چین۔افریقہ صنعتی صلاحیت تعاون ایکسپو ہفتے کے روز نیروبی میں اختتام پزیر ہوئی ۔ایکسپو کے دوران چین۔افریقہ صنعتی تعاون کے حوالے سے بھر پور دلچسپی دیکھی گئی ہے۔ایکسپو کے دوران مختلف شعبہ جات سے چین کے پچاس سے زائد اداروں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی جبکہ چینی اور افریقی اداروں کے درمیان شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے عملی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔کینیا کے تجارت وصنعت کے کیبنٹ سیکرٹری ایدن محمد نے کہا کہ نیروبی ایکسپو کے انعقاد سے چین کی جانب سے افریقہ میں صنعتی ترقی کو آگے لے جانے کی عکاسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سرگرمی کے انعقاد سے چین کے افریقہ پر اعتماد کا اظہار اور شراکت داری کی سطح کو بلند کرنے کی خواہش کا اظہار ہوا ہے۔ایکسپو میں شریک چینی سرمایہ کاروں نے افریقہ میں ابھرنے والے مواقعوں کے حوالے سے مثبت توقعات کا اظہار کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY