چین میں انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کے نصب العین میں پیش رفت کے حوالے سے قرطاسِ ابیض کا اجراء

0

چین کی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر نے پندرہ تاریخ کو چین میں انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کے نصب العین میں پیش رفت کے حوالے سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔ وائٹ پیپر چھ حصوں پر مشتمل ہے۔ انسانی حقوق کے قانونی ضمانتی نظام کی بہتری، قانون کے مطابق شہریوں کے حقوق کی حفاظت، انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کے معیار کی بلندی، انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کی ترقی کے لئےمعاشرتی بنیاد کی مضبوطی ، انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور دنیا میں انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کے نصب العین کے فروغ کے لئے چین کی کوشش۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ گزشتہ برسوں میں انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کے نصب العین میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس منعقد ہوئی۔ کانگریس میں نئے عہد میں چین کی اقتصادی و معاشرتی ترقی کی نئی حکمت عملی طے کی گئی۔اس حکمتِ عملی میں انتہائی اہمیت کا حامل ایک حصہ قانون کی حکمرانی ہے۔توقع ہے کہ آنے والے سالوں میں چین میں انسانی حقوق کی قانونی ضمانت کا معیار مزید بہتر ہو گا اور چین بنی نوع انسان کی تہذیب و تمدن کی ترقی کے لئے نیا کردار ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here