عالمی تجارتی تنظیم میں چین کے مستقل مندوب چانگ شیانگ چھن نے حال ہی میں عالمی تجارتی تنظیم کو تنازعات سے نمٹنے کے نظام کے حوالے سے ایک زبانی بیان جاری کرتے ہوئے یورپی یونین کی مذمت کی کہ اس نے چین کے خلاف انٹی ڈمپنگ کیس میں ساروگیٹ کنٹری طریقے کا مسلسل استعمال کیا ہے ۔ اور اس غلط طریقے سے چین کی برآمدی مصنوعات کے لئے انٹی ڈمپنگ کی نئی تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔
اس کے ساتھ ساتھ چانگ شیانگ چھن نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ نےاپنی سمجھ کے مطابق منڈی کی معیشت کا تعین کرتے ہوئے بین الاقوامی تجارت کے قواعد میں غلط فہمی پیدا کی اور ان قواعد پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ۔ اور عالمی تجارتی تنظِیم کے دوسرے رکن ممالک سے ان قواعد پر زبردستی طور پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا موجودہ اقدام امتیازی سلوک اور تجارتی تحفظ پسندی سے بھرا ہوا ہے ۔ اور اس عالمی تجارتی تنظیم کے اصل قواعد کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔