دو ہزار سترہ چین جرمنی انسانی حقوق کی ترقی کے حوالے سے فورم  بیجنگ میں منعقد 

0

دو ہزار سترہ چین جرمنی انسانی حقوق کی ترقی کے حوالے سے فورم جمعرات کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ دونوں ممالک کے متعلقہ ماہرین اور دانشوروں نے خصوصی گروپ کے تحفظ حقوق کے موضوع پر سنجیدہ  تبادلہ خیال کیا ۔ 
چائنا ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے سربراہ ہوانگ منگ فو نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حالیہ برسوں میں چین میں خواتین ، نا بالغوں اور معذور افراد  سمیت خصوصی طبقے کے تحفظ حقوق کے حوالے سے حاصل کردہ پیش رفت پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں چین کی ترقی کے روشن مستقبل کا تعین کیا گیا  ہے اور اس سے زیادہ سے زیادہ چینی عوام ملک کی ترقی کے  ثمرات  سے لطف اندوز ہو سکیں گے اور چین میں انسانی حقوق کے شعبے میں بھی مزید پیش رفت  حاصل ہو سکے گی ۔ 
چین میں جرمن سفارت خانے کے منسٹر  جوہنس رگنبرشیٹ نے کہا کہ چین اور جرمنی کے درمیان  خواتین ، نا بالغوں  اور معذور افراد  کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں بہت زیادہ اتفاق رائے حاصل ہوا  ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے ماہرین اور دانشور وں کے درمیان اس موضوع پر تبادلہ خیال دنیا کے دوسرے ممالک اور عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے فعال کردار ادا کرے گا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here