سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم خلائی لحاظ سے طاقتور ملک کے لئے ایک بنیادی اور لازمی ضرورت ہے۔ بیدوسیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم چین کامقامی طور پر تیارکردہ ہے اور یہ آزادانہ طور پر فعال ہے۔ خلائی شعبے میں بنیادی حیشیت کے حامل اس سسٹم پر مسلسل پیش رفت جاری ہے۔ دو ہزار بیس تک اس کے دنیا بھر میں اپنی خدمات فراہم کر نے کا امکان ہے۔
دسمبر دو ہزار بارہ میں بیدو سسٹم نے ایشیا اور بحرالکاہل علاقے میں نیویگیشن ، پوزیشننگ اور مختلف ڈیجیٹل ڈیوائسز میں معیاری وقت کی آگاہی سمیت دیگر خدمات کی فراہمی کا آغاز کیا۔ یہ خدمات فراہم کرنے والا دنیا بھر میں تیسرا چینی خصوصیات کا حامل سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم ہے۔
بیدو سسٹم کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت اس سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم کی تمام مرکزی کلیدی تکنیکی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔چین اعلی معیار کے درست نظام کے قیام کی تیاری کر رہا ہے۔ اس نظام کے قیام کے بعد سینٹی میٹرز میں درست پوزیشننگ ممکن ہو گی۔