اخبار بیجنگ ڈیلی کے مطابق بیجنگ کی بلدیاتی حکومت نے دو ہزار تیرہ سے فضائی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے پنج سالہ منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا اور گذشتہ پانچ برسوں میں بیجنگ کا فضائی معیار کافی بہتر ہو گیا ہے ۔ رواں سال نومبر تک ہوا میں پی ایم دو اعشاریہ پانچ کی شرح دو ہزار تیرہ کے مقابلے میں پینتیس اعشاریہ چھ فیصد کم ہو ئی ہے ۔ بیجنگ کے محکمہ تحفظ ماحول کے حوالے سے اطلاع ملی ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں بیجنگ بلدیاتی حکومت نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے تیس ارب چینی یوآن خرچ کئے ہیں ۔ اور رواں سال اس شعبے کے لئے بیس ارب چینی یوآن کی سرمایہ کاری کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔ اور رواں سال فضائی معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بائیس تک صاف ہوا کا عملی منصوبہ بنا رہا ہے ۔