چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سرکاری اداروں کے افعال کو تبدیل کرنے اور مارکیٹ کو فروغ دینے کے لئے مزید اصلاحات اور مارکیٹ میں زیادہ قوت حیات بنانےکی اپیل کی ہے. انہوں نے منگل کے روز چین کے صوبہ حو بے کے شہر وو ہان کے معائنہ دورے کے دوران ملک بھر کے آزاد تجارتی زونز کے حوالے سے ایک ورکنگ اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سرکاری عملے کو انتظامی طریقہ کار کو آسان بنانے اور انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے بہتر کاروباری ماحول بنانے کے لئے اصلاحات کو فروغ دینا چاہئے .
پولنگ گلوبل ٹیلنٹ آن لائن مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی ہے ۔ اس کمپنی سے خطاب کرتے ہوئے لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ کمپنی کو انٹرنیٹ ،بڑے اعداد و شمار وسائل کو متحرک کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے، اور نئے کاروباری ماڈل کی تیاری کی جائے ۔
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ آزاد تجارتی زونز میں اصلاحات میں گزشتہ چند سالوں میں نئی پیش رفت حاصل ہوئی ہے .مستقبل میں ان زونز کو جرات مندانہ کام کرنے کی مزید کوشش کرنی چاہئے ۔
خریداری کی مارکیٹس میں دکانوں کے مالک اور وینڈرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئےجناب لی نے ان کی حوصلہ افزائی کی اور ان سے کہا کہ آن لائن اور آف لائن سیلز کی کوشش کریں تاکہ مارکیٹ کے مقابلے کی بہتر موافقت اور گاہکوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا ۔