صدر شی جن پھنگ کا دورہ آن ہوئی

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور صدرمملکت  شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو چین کے مشرقی صوبے آن ہوئی کے شہر شو جو کا دورہ کیا۔ اس دورے میں  انہوں نے  شو کون مشین سازی  گروپ کا معائنہ  اور  ما جوان زن نامی گاوں کا دورہ بھی کیا۔
شو کون گروپ دنیا میں مشین سازی کے سب سے بڑے دس  صنعتی و کاروباری اداروں میں شامل ہے۔جبکہ ما جوان زن گاوں مقامی دستکاری اور   ثقافتی طائفے کے لئے مشہور ہے۔صدر شی جن پھنگ نے گاوں کے ثقافتی سینٹر میں کسانوں کے طائفے کی جانب سے  پیش کردہ پروگرام دیکھا اور  مقامی کسانوں کے ساتھ بات چیت کی۔ صدر شی جن پھنگ نے   کسانوں کے معیارِ زندگی   میں بہتری  کے ساتھ ساتھ   ثقافتی سرگرمیوں کے سر گرمی سے جاری رہنے پر خوشی کا اظہار کیا  ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے مرتب کردہ منصوبے کا مقصد نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا  بلکہ کسانوں کی سماجی  اور  ثقافتی زندگی کے معیار کو بھی بلند کرنا ہے ۔ صدر  شی جن پھنگ نے گاوں کے  رہنماوں کی  کسانوں کے ساتھ ملکر  زیادہ خوشحال زندگی کے لئے کوشاں  رہنے  کے حوالے سے امید کا بھی اظہار کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here