چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ  کا دورہ جانگ سو 

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور صدر مملکت شی جن پھنگ ان دنوں ملک کے مشرقی صوبے  جانگ سو کے دورے پر ہیں۔ تیرہ تاریخ کی سہ پہر کو انہوں نے  شہر شو جو  میں واقع کوہ فینکس کے دامن میں ہوائی ہائی نامی جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے یادگار مینار اور ہوائی ہائی جنگ کے یادگار میوزیم   کا دورہ کیا۔یاد رہے کہ انیس سو اڑتالیس کے آخر میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور  کومینگ تانگ پارٹی کے فوجی دستوں کے درمیان صوبہ جانگ سو کے ملحقہ علاقوں میں دو ماہ تک جنگ ہوئی ۔ چین کی سیاسی تاریخ میں اہم اور فیصلہ کن اس جنگ کو  ہوائی ہائی جنگ کہا جاتا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے یادگار میوزیم کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہوائی ہائی جنگ چین کو آزاد کرانے  اور  نئے چین کے قیام کے سلسلے میں بڑی اہمیت کی حامل جنگ ہے۔ہمیں شہیدوں کو ہمیشہ یاد کرنا چاہیے  اور چینی کمیونسٹ پارٹی  کے مشن کو  پورا کرنے کی انتھک کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ اور  عوام نے چینی کمیونسٹ پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔اس لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کا اصل مشن چین کو طاقتور کرنا اور  عوام کو خوشحال زندگی فراہم  کرنا ہے۔ ہم مادر وطن کی حفاظت کےلئے ہر وقت تیار ہیں۔

ایک اور اطلاع کے مطابق مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین، صدر  مملکت شی جن پھنگ  نے تیرہ تاریخ کو  چینی فوج کے اکہترویں جنگی یونٹ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے فوجی دستوں کے کمانڈرز  اور  فوجیوں سے ملاقات  بھی کی۔
ملاقات کے موقع پر جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نئے عہد کےلئے چینی کمیونسٹ پارٹی نے فوج کی مضبوطی اور ترقی کی نئی حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ اس حکمتِ عملی کے تحت  فوجی دستوں کی جنگی صلاحیت کو مسلسل  بہتر کیا جائیگا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت چینی فوج کے لئے فتح کی ضمانت ہے۔ فوجی دستوں کو  اپنی جنگی صلاحیت کی بہتری  کے لئے فوجی نظام کی اصلاحات پر موئژ  عملدرآمد کرنا  چاہیے تاکہ ملک و قوم کے تحفظ کے مشن  کو مکمل طور پر انجام دیا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY