چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ  کا دورہ آن ہوئی

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور  صدر مملکت  شی جن پھنگ ان  دنوں ملک کے مشرقی صوبے  آن ہوئی کے دورے پر ہیں۔تیرہ تاریخ کی سہ پہر کو انہوں نے  شہر شو جو  میں واقع کوہ فینکس  کے دامن میں ہوائی ہائی نامی جنگ میں شہید ہونے والے فوجیوں کے یادگار مینار اور ہوائی ہائی جنگ کے یادگار میوزیم  کا دورہ کیا۔یاد رہے کہ انیس سو اڑتالیس کے آخر میں چینی کمیونسٹ پارٹی اور  کومینگ تانگ پارٹی کے فوجی دستوں کے درمیان صوبہ آن ہوئی کے ملحقہ  علاقوں میں دو ماہ تک جنگ ہوئی ۔ چین کی سیاسی تاریخ میں اہم اور  فیصلہ کن اس جنگ کو  ہوائی ہائی جنگ کہا جاتا ہے۔ صدرشی جن پھنگ نے یادگارمیوزیم کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہوائی ہائی جنگ چین کو آزاد کرانے  اور  نئے چین کے قیام کے سلسلے میں بڑی اہمیت کی حامل جنگ ہے۔ہمیں شہیدوں کو ہمیشہ یاد کرنا چاہیے  اور چینی کمیونسٹ پارٹی  کے مشن کو  پورا کرنے کی انتھک کوشش کرنی چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تاریخ اور  عوام نے چینی کمیونسٹ پارٹی کا انتخاب کیا ہے۔اس لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کا اصل مشن چین کو طاقتور کرنا اورعوام کو خوشحال زندگی فراہم  کرنا ہے۔ ہم مادر وطن کی حفاظت کےلئے ہر وقت تیار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY