چین کی طبی ٹیم کی جانب سے نیپال میں بلا معاوضہ طبی خدمات کی فراہمی کا آغاز  

0

چین کے صوبہ سی چھوان کی ایک طبی ٹیم کی جانب سے دس تاریخ کو نیپال میں بلا معاوضہ طبی خدمات کی فراہمی کا آغاز  کیا گیا۔سی چھوان سے تقریباً بیس اراکین پر مشتمل طبی ٹیم  کھٹمنڈو وادی کے قریب پانچ علاقوں میں مفت طبی خدمات فراہم کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ طبی ٹیم کے اراکین بھاکاٹ پور ، دو لی کیل سمیت دیگر  پانچ علاقوں کے عوام کو مفت طبی علاج و معالجہ فراہم کر رہے ہیں۔نیپال کی آرنیکو  سوسائٹی کے دیگر ڈاکٹر زبھی اس سرگرمی میں معاونت فراہم  کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ دو ہزار پندرہ میں نیپال میں شدید زلزلے کے بعد صوبہ سی چھوان سے ایک ہنگامی طبی امدادی ٹیم نے فوری طور پر   نیپال میں طبی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد فریقین کے درمیان صحت عامہ اور قدرتی آفات کی روک تھام کے شعبوں میں قریبی رابطے برقرار ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY