چین کی جانب سے الجیریا کے لیے پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہ ” الکامسیٹ ون ”  لانچ کر دیا گیا

0

پیر کے روز چین کی جانب سے الجیریا کے لیے پہلا مواصلاتی مصنوعی سیارہ ” الکامسیٹ ون ” چین کے صوبہ سیچوان کے شی چانگ سیٹلائٹ مرکز سےلانچ کر دیا گیا۔مذکورہ مصنوعی سیارہ الجیریا میں ٹیلی ویژن براڈکاسٹ ، ہنگامی مواصلات ، فاصلاتی تعلیم ، ای گورننس ، انٹرپرائز مواصلات ، براڈ بینڈ تک رسائی اورنیویگیشن کے نظام میں معاوںت فراہم کرے گا۔چین اور الجیریا کے صدور نے اس موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے مواصلاتی مصنوعی سیارے ” الکامسیٹ ون ” کو  چین۔الجیریا جامع تزویراتی شراکت داری کا اہم عکاس قرار دیا جو الجیریا کی اقتصادی ترقی ، عوامی معیار زندگی اور سماجی ترقی میں اہم کردار اداکرے گا۔جناب شی نے کہا کہ رواں برس چین اور الجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا ساٹھواں سال منایا جا رہا ہے ، چین الجیریا کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں  تبادلوں و تعاون کی مضبوطی  اور دونوں ممالک اور عوام کے مشترکہ مفاد میں گہری جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ الجیریا کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے اپنے پیغام میں ” الکامسیٹ ون ”  کی لانچنگ کو  الجیریا اور چین کے درمیان خلائی شعبے میں تعاون کی ایک نمایاں کامیابی قرار دیا اور کہا کہ الجیریا  چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں ثمرات کے حصول کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY