چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے گیارہ تاریخ کو نئی دہلی میں چین روس بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں شرکت کےد وران بھارت کے صدر رام راتھ گووند اور قومی سیکیورٹی کے مشیر اجیت کمار دوول سے الگ الگ ملاقات کی۔
وانگ ای نےبھارتی مشیر سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ چین اور بھارت کے تعلقات بہت اہم مرحلے میں ہیں اور اس مرحلے میں دونوں ملکوں کو درست انتخاب کرنا چاہیئے۔چین اور بھارت عالمی اثرورسوخ رکھنے والے بڑے ممالک ہیں اور دونوں ملکوں کو اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا چاہیئے۔تاریخی اور کچھ ٹھوس مسائل کو مثبت طور پر کنٹرول اور نمٹایا جانا ہے تاکہ باہمی تعلقات کی مجموعی صورتحال متاثر نہ ہو۔وانگ ای نے مزید کہا کہ چین بھارت کے ساتھ باہمی رابطے کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر تیار ہے۔
بھارتی مشیر نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان اتفاق، اختلافات سے زیادہ ہے ۔کچھ ٹھوس مسائل کا اثر باہمی تعلقات کی مجموعی ترقی اور طویل المدت اہداف پر نہیں پڑنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ باہمی اسٹریٹجک اعتماد میں مسلسل اضافے کے ساتھ ساتھ اختلافات پر قابو پانے کی کوشش کرے گا اور باہمی ربط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون و تبادلوں کو فروغ دے گا۔اس کے ساتھ ساتھ عالمی امور میں رابطوں اور صلاح ومشورے کو مضبوط بناتے ہوئے نئی ابھرتی ہوئی منڈی اور ترقی پزیر ملکوں کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔