چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کا دورہ پاکستان

0

آٹھ سے گیارہ دسمبر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت محکمہ خارجہ تعلقات کے سربراہ کے اسسٹنٹ وانگ یاہ جون کی رہنمائی میں چینی کمونسٹ پارٹی کے وفد نے دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا ۔وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی اہمیت، اغراض و مقاصد کو بیان کرنا ہے۔دورہ پاکستان کے دوران وفد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ايیاز صادق، سینیٹ کے نائب سربراہ عبدالغفور حیدری، پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔وفد نے ان سیاسی شخصیات سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی اہمیت اور اغراض و مقاصد کو بھی بیان کیا۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ايیاز صادق سمیت سیاسی شخصیات نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی بین الاقومی اہمیت کو بہت سراہا اور پاک چین تعاون کو قریبی بناتے ہوئے چین پاک اقتصادی رہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY