مطالعہ چین کے ساتویں عالمی فورم کا  شنگھائی میں انعقاد

0

مطالعہ چین کا ساتواں عالمی فورم دس تاریخ کو چین کے مشرقی شہر  شنگھائی میں  شروع ہوا۔ موجودہ فورم کا موضوع ہے “نئے عہد میں چین”۔ تیس سے زیادہ  ممالک  اور ریجنز  سے آنے والے ایک سو اسی دانشور موجودہ فورم میں شریک ہیں۔ چین  کی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی  دفتر  کے سربراہ  جانگ جین کو نے اجلاس سے خطاب کیا۔  انہوں نے کہا کہ   نئے عہد میں چین کو سمجھنے کے لئے چار کلیدی الفاظ ہیں یعنی نئے تصور، نئے نظریات، نئی  منزل اور نئی خواہش۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے عہد میں چین کا مطالعہ چین کی ترقی کی تازہ ترین صورتحال کی روشنی میں کیا جانا چاہیے۔
 فورم کے شرکاء  نے  کہا  کہ نئے عہد میں چین  دنیا کے لئے ترقی کے زیادہ مواقع فراہم کر رہا ہے۔ دوسری طرف مختلف تہذیب و تمدن  سے چینی ثقافت کے تبادلےا ور رابطے میں خوب اضافہ ہو رہا ہے ۔ توقع ہے کہ بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے چین زیادہ نمایاں  خدمات سرانجام دیگا۔
 چینی ریاستی کونسل اور  شنگھائی کی حکومت  مطالعہ چین کے عالمی فورم کی میزبان ہے۔ فورم کا آغاز دو ہزار چار میں ہوا۔ ہر دو سال کے بعد فورم کا اجلاس شنگھائی شہر میں منعقد ہوتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY