کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئر مین اور چین کےصدر شی جن پھنگ نے غیر ضروری دفتری ضوابط کے خاتمے کے لیے کوششوں کو مسلسل جاری رکھنےپر زور دیا ہے۔
صدر شی جن پھنگ نے یہ ہدایات ایک مضمون کی اشاعت کے بعد دیں۔ مضمون میں سرکاری اہلکاروں کی بدانتظامی کے نئے انداز کا ذکر کیا گیا تھا۔
صدر نے ہدایات میں غیر ضروری دفتری ضوابط، ضوابط کی تکمیل پر زیادہ اصرار، بیوروکرٹیک انداز، سرکاری عمال کی عیش وعشرت اور فضول خرچی میں ملوث ہونےکے حوالے سے انتباہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ بالا بدانتظامی کے خاتمے کےلیے کوششوں کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے۔ اور کمیونسٹ پارٹی کے کام کے طریقہ کار میں بہتری کا عمل مسلسل جاری رہنا چاہیے۔
صدرنے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پارٹی عہدیداروں اور تما م سرکاری محکموں کو اس تناظر میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے اور مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔ صدر شی جن پھنگ نے عملی اقدامات کی بجائے محض تشہیر پر زور دینے کے رجحان کے لیے سخت ناپسندیدگی ظاہر کی۔