عالمی تجارتی تنظیم کی گیارہویں وزارتی کانفرنس کے کل رکنی اجلاس میں چینی موقف

0

مقامی وقت کے مطابق گیارہ تاریخ کو ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منعقدہ گیارہویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس کا افتتاح کے بعد دوسرا دن شروع ہوا۔اس دن اجلاس کے موضوعات میں درمیانے اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی،زراعت، سروس انڈسٹری، سرمایہ کاری اور ای کامرس اور ماہی گیری کے مسائل شامل ہیں۔اسی دن صبح منعقدہ کل رکنی اجلاس میں چین کے وزیر تجارت زونگ شان نےچینی حکومت کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے شرکت اور تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے اقتصادی عالمگیریت اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا حامی ہے۔چین ڈبلیو ٹی او کے اراکین کے ساتھ اقتصادی عالمگیریت کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین دنیا کے دیگر ممالک کی حمایت کرنا چاہتا ہے۔ چین خاص طور پرسب سے پسماندہ ممالک کے کثیرالطرفہ تجارتی نظام میں حصہ لینے کاحامی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین تجارتی سہولت کے معاہدے کے فنڈ کو عطیات فراہم کرتا ہے۔ مذکورہ معاہدے کے حوالے سے بات چیت کے نتائج پرعمل درآمد کے لئے مدد کےخواہشمند ڈبلیو ٹی او کے اراکین کو امداد فراہم کی جاتی ہے۔چین نے ڈبلیو ٹی او سیکریٹریٹ کے ساتھ ساتویں چینی پروجیکٹ کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے تاکہ سب سے پسماندہ ممالک کے کثیرالطرفہ تجارتی نظام میں شمولیت اور ڈبلیو ٹی او میں شامل ہونے کے لیے امداد فراہم کی جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY